سادگی سے نکاح ہوتا کیا ہے؟


سادگی سے نکاح کیا ہے؟

عام طور پر جہیز کے بغیر نکاح کو سادہ نکاح سمجھا جاتا ہے جب بھی سادگی سے نکاح کی بات کی جاتی ہے۔

جہیز اس سارے تصور کا صرف ایک پہلو ہے یہ مکمل تصویر نہیں ہے۔

آج کل برسرروزگار لڑکیوں سے نکاح کے خواہش مند افراد کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

جبکہ بوسیدہ نظام تعلیم ، دن بدن بڑھتی ہوئی معاشی بدحالی کے باعث روزگار کے مواقع بڑھنے کی بجائے کم ہو رہے ہیں۔

برسرروزگار لڑکی ڈھونڈنے کا رواج اس لیے زور پکڑ رہا ہے کہ ہم نئے شادی شدہ جوڑے کو جو آٹھ دس لاکھ روپے قرض کا تحفہ دیتے ہیں اسے لوٹانے میں آسانی ہو سکے۔

یاد رکھیں شادی کے بعد صرف بیٹی کے باپ کی کمر دوہری نہیں ہوتی بلکہ لڑکے والے بھی اسی دلدل میں پھنس چکے ہوتے ہیں اور تمام لعن طعن لڑکے والوں کے حصے میں آتی ہے کہ جہیز لیا فلاں کِیا۔۔

آج سونے کی قیمت 87000 روپے فی تولہ ہے لڑکے والے آنے والی بہو کو 5 تولے بھی سونا دیں تو 435000 روپے تو یہی بن گئے اس کے علاؤہ دس بیس قسم کے لاگ ، بَری کے کپڑے ، منہ دکھائی، دودھ پلائی، شادی ہال، کھانے، گاڑیوں کے کرائے، بینڈ باجے، ڈرون کیمرہ مووی، فوٹو شوٹس اور بہت کچھ ملا کر ٹوٹل کہاں پہنچتا ہے ہم اور آپ اچھی طرح جانتے ہیں۔

بدقسمتی سے یہ سب لڑکی والوں کی جانب سے ڈیمانڈ بھی کیا جاتا ہے۔

ہم نے ایسا ایک رشتہ بھی ٹوٹتے دیکھا جب لڑکی والوں نے کہا کہ ہم ایسے فقیروں کو بیٹی کیوں دیں گے جو بینڈ باجا بھی بارات کے ساتھ نہیں لا سکتے۔

 

لہذا اگر لڑکی والے چاہتے ہیں کہ کوئی برسرروزگار لڑکا ہماری کم پڑھی لکھی یا گھریلو بیٹی سے خوش دلی کے ساتھ نکاح کرے، ہم پر جہیز کا بوجھ نہ پڑے تو اوپر والی تمام ڈیمانڈز سے دستبردار ہونا پڑے گا۔

یہ سادگی کا مظہر ہو گا بیٹی والوں کی جانب سے جہاں ڈیمانڈز سے لے کر طریقہ کار تک بچت اور کفایت شعاری اپنائی جائے گی۔


2020-04-06 16:00:24
Read More


ساس بہو

راحیلہ ساجد بہو رانی آپ بھی ذرا سيدھی ہو کر بيٹھيں اور دھيان سے ميری بات سنيں۔  جيسے بيٹے کی شادی اور نئی بہ.....Read More


سادگی سے نکاح کر تو لیا لیکن۔۔۔

ہماری نوجوان نسل دکھاوے اور جھوٹی انا کی دلدل سے نکلنے کے لیے سو فیصد آمادہ ہے لیکن ہمارے بزرگ راستے کا پتھر ثا.....Read More


آن لائن رشتہ ڈھونڈنا کیسا ہے؟

پاکستان میں رشتہ ڈھونڈنے کے لیے روایتی طور پر مقامی افراد کی خدمات لی جاتی ہیں۔ لڑکے لڑکی کا نکاح کے لیے براہ ر.....Read More


رمضان آفر

سمپل نکاح کا روز اول سے مقصد اپنے ممبرز کو بہترین سہولیات دینا ہے۔ اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم لے کر آئے ہ.....Read More


میکے سے محبت اور اپنا گھر

  تحریر : جویریہ سعید اس پر اکثر بات کی جاتی ہے کہ مرد حضرات کی سخت مزاجی اور پابندیوں کی وجہ سے ناصرف عورت بل.....Read More


وعدہ

صادق و امین کا وعدہ۔ نکاح سادہ تو برکت ذیادہ.....Read More


Most speedy service ever we seen.

I was looking for a suitable match for my 19 years old daughter. Signed up after reading an advertisement in “Khawateen ka Islam“. Just with in a month we found the desired one and Nikah was held .....Read More